اجزا
دودھ ڈیڑھ لیٹر
چینی دوکپ
فریش کریم ایک کپ
ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور تین کھانے کے چمچ
لال جیلی ایک پیکٹ

پیلی جیلی ایک پیکٹ
ہری جیلی ایک پیکٹ
ابلی رنگین سویاں ایک کپ
آم دو عدد
کیلے چار عدد
سیب تین عدد
چیکو تین عدد
انگور ایک کپ
آڑو ایک عدد
پستے، بادام ایک کپ
Lab e Shireen 500x262 - لبِ شیریں۔۔۔ "Dabbang muqabla 3"












ترکیب

ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں۔
دیگچی میں دودھ اور چینی ڈال کے ابلنے کیلئے رکھ دیں۔
جب چینی کا دانہ Ø+Ù„ ہو جائے تو آدھا کارن فلور مکسچر ڈالیں اور ہلائیں۔
جب دودھ کو ابال آجائے تو باقی کارن فلور مکسچر چمچ ہلاتے ہوئے دودھ میں ڈال دیں اور پکائیں کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے۔
تھوڑا سا کسٹرڈ پیالے میں نکالیں اور اس میں کریم مکس کریں۔ کسٹرڈ والا چولہا بند کرکے اب یہ کریم والا مکسچر کسٹرڈ میں ملا دیں، ساتھ ہلاتے جائیں۔ اسے فریج میں رکھ کے تھوڑا ٹھنڈا کر لیں۔
جیلی کو ڈبے پر لکھی ہدایات کے مطابق بنا کے جما لیں اور جمنے کے بعد کیوب کاٹ لیں۔
سارے پھل چھیل کے ان کے ٹکڑے کر لیں۔
اب سرونگ باؤل میں سارے پھل، جیلی ، رنگین سویاں ڈال کے اوپر کسٹرڈ انڈیل دیں۔
پستے، بادام سے سجا کے ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔